17 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہر لاہور سے پولیس نےجعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی تحویل میں کر اس سےتین مسلح افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہر لاہور سے پولیس نےجعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی تحویل میں کر اس سےتین مسلح افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔  پاکستانی پولیس نےلاہور کینٹ کے علاقے میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑکرتین مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جنوبی چھاونی کے علاقے سے سرکاری نمبر پلیٹ والی ہائی ایس گاڑی کو ناکے پر روکا گیاتو اس میں تین اسلحہ بردار افراد سوار تھے۔

پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ وہ سرکاری ملازم نہیں اور انکی گاڑی کی نمبرپلیٹ جعلی ہے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تینوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پروٹوکول والی لائٹیں بھی لگا رکھی تھیں۔.............

/169